پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈبارے اہم اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈنے آج اعلان کیاہے کہ کل یعنی پندرہ ستمبر کو تین مختلف سیریزاورایونٹس کیلئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکا اعلان کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی پریس ریلیز سے پہلے اس بات پر بھی مشاورت کی گئی کہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اسکواڈکی اعلان کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی جائے جوکہ پندرہ ستمبر مقرر ہے تاکہ انگلینڈکے خلاف سیریزمیں پلیئرزکی کارکردگی جانچی جاسکے

بعدازاں اسکواڈکے اعلان کی ڈیڈلائن میں توسیع کے پیچھے جانے کے بجائے کل ہی پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ٹیم کے اعلان کا وقت

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

حالیہ ڈیڑھ برس خصوصاً ایشیاکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد فخرزمان، آصف علی اور خوشدل شاہ کے ساتھ ساتھ افتخار احمدکی ٹیم میں جگہ خطرے سے دوچار ہے جبکہ شرجیل خان اور شان مسعود کی واپسی کے حوالے سے غورکیاجارہاہے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔