ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاک-بھارت ٹاکرا؟

ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کا کتنا امکان؟ کتنے میچز جیتنا ہوں گے؟ سیناریو جاری

دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جوں جوں اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی جنگ میں بھی ویسی شدت آتی جارہی ہے۔

موجودہ سیناریومیں چھ ٹیمیں ابھی بھی فائنل کھیلنے کی دوڑمیں شامل ہیں اور اس ضمن میں آنے والا ہفتہ چارٹیموں کیلئے نہایت ہی اہم ہے جب دو ٹیسٹ سیریزکا آغاز ہورہاہے۔ پاکستان اور انگلینڈ جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجودآسٹریلیا کا چھٹے نمبرپر موجود ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا ہوگا۔

دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پرنگاہ ڈالیں تو ٹاپ ٹوپوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے دوران اگلے سال فائنل کھیلا جائے گا اور موجودہ وقت میں آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ بالترتیب 70فیصد اور60فیصد پوائنٹس حاصل کرکے ٹاپ پوزیشنز پر موجود ہیں۔

موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے، سائوتھ افریقہ دوسرے، سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے اور پاکستان ٹیم پانچویں نمبرپر موجود ہے۔

پاکستان اور بھارت کا فائنل میں کیسے ٹاکرا ممکن؟

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23میں پاکستان اور بھارت کی مزید دو،دو سیریز باقی ہیں۔ پاکستان نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے خلاف دو ہوم سیریز کھیلنا ہیں جن میں بالترتیب تین اوردو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکھیلنے کے علاوہ آسٹریلیا کےخلاف چار ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی۔

ان سیریزکے پانچ میچز میں اگر پاکستان ٹیم چار ٹیسٹ جیت جائےجبکہ دوسری جانب بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دونوں ٹیسٹ جیتنے کے علاوہ آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزکے چارمیں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کرے تو دونوں روایتی حریف ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔

دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا سیناریو:

موجودہ وقت میں چھ ٹیمیں فائنل کھیلنے کی دوڑ میں شامل ہیں جن میں سب سے سخت مقابلہ پاکستان، بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان ہے جبکہ انگلینڈ، سائوتھ افریقہ اور سری لنکا بھی کسی حد تک اس مقابلے میں شامل ہیں۔

اس موضوع پر ’ورلڈاسپورٹس‘ نے تفصیلی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان تمام چھ ٹیموں کی بقیہ سیریز اور نتائج کے تناظر میں جائزہ پیش کیاگیاہے کہ کونسی ٹیمیں فائنل کھیلنے کیلئے زیادہ فیورٹ ہیں۔

Check Also

پاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کیلئے کتنے میچز جیتنا ہونگے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائمنٹ دورۂ سری لنکاہے جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکھیلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔