Breaking News

فاسٹ بولر احسان اللہ کا کیریئر بچانے کیلئے والد کی اپیل

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کیلئے شاندار کارکردگی دکھاکر کرکٹ اُفق پر اُبھرنے والے فاسٹ بولر احسان اللہ نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی پہچان بنالی تھی۔

پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد احسان اللہ پاکستان کی گرین کٹ میں میدان میں اُترنے میں بھی کامیاب رہے

احسان اللہ کا انٹرنیشنل ڈیبیو

مارچ 2023میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریز کھیلی تاہم اُس کے بعد وہ انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد اب تک کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

قومی فاسٹ بالر احسان اللہ کے والد عبدالنصیرنے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں کر کے کیرئیر کو ختم ہونے سے بچایاجائے۔

انجری کی طوالت

یاد رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ ایک برس زائد سے کہنی کی انجری کا شکار ہیں اس دوران اِن کا آپریشن بھی ہوا انگلینڈ میں ان کا چیک اپ بھی کرایا گیا جس کے بعد پی سی بی کی ایک کمیٹی نے احسان اللہ کی سرجری اور علاج پر سوالات اٹھائے اور پھر ان کے طویل ری ہیب کی تجویز دی۔چیئرمین محسن نقوی نے اس معاملے پر ایکشن لیا اور ان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات دیے۔ احسان اللہ کا ری ہیب ان کے آبائی شہر سوات میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

احسان اللہ کے والد عبدالنصیر نے کہا کہ سوات میں میرے بیٹے کی اچھی دیکھ بھال نہیں ہو رہی ۔میرے بیٹے کا ری ہیب این سی اے میں کیا جائے کیونکہ سوات میں سہولیات نہیں ہیں اور بہترین ڈاکٹرز بھی میسر نہیں ہیں ، میرے بیٹے کا کریئر بچانے کے لیے اسے این سی اے میں بلائیں اور یہاں لاہور میں ہی اسے بند کر دیں تاکہ اس کا علاج مکمل ہو سکے اور وہ کھیلے ۔

Check Also

رمیزراجہ کا بڑا اعلان، کرکٹرزکے دل جیت لئے

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیزراجہ گوکہ کئی اہم منصوبے شروع کررہے ہیں اور اب تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔