Breaking News

راولپنڈی ٹیسٹ: موسم کی غلط رپورٹ، شائقین کیلئے خوشخبری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ میچ کے پانچوں دن بارش ہوگی اور پانچوں دن کا کھیل متاثر ہوگا۔

دوسری جانب، موسم کا حال بتانے والی کسی بھی ویب سائٹ یا ادارے کی رپورٹ میں ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی تاریخوں (21سے25اگست) تک ہر روز بارش ہوگی۔

میڈیا کی غلط رپورٹنگ اور حقیقت:

ایکوویدرسمیت دُنیا کی ٹاپ ویب سائٹ کے مطابق میچ کے پہلے تین روزیعنی 21، 22اور23 اگست کو بارش کا زیادہ سے زیادہ امکان 40 فیصد ہے۔

میچ کے آخری دو روز میں بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے چوتھے روز (24اگست) کو صرف 10 فیصد جبکہ آخری (پانچویں) روز میچ کا امکان صرف چار فیصد ظاہر ہورہا ہے۔

موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ اور اداروں کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 21اگست سے شروع ہونے والا پہلا راولپنڈی ٹیسٹ میچ مکمل طورپر بارش کی نذر نہیں ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ سے متعلق مزید اس ویڈیو رپورٹ میں جانیئے

Check Also

فتح کیلئے پاکستان کو پہلی اننگزمیں مزید کتنے رنز کرنا ہوں گے؟

گوکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے وکٹ مکمل طورپر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔