Breaking News

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی : بیٹرز پھر ناکام، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم عموماً بڑے میچز میں بڑی شکست سے دوچار ہوجاتی ہے اور یہ روایت ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں بھی برقرار رہی۔

پاکستان شاہینز نے رائونڈ مرحلے پر اختتام فتوحات کے بہترین تناسب سے کیا اور ٹاپ پوزیشن پائی جسے پہلے چھ میچز میں صرف پانچ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

فیورٹ ٹیم کو شکست

اتوارکو پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میدان میں اُتری تو وہ فیورٹ دکھائی دے رہی تھی لیکن بیٹرز کی ناکامی کے سبب اُسے پہلے ہی ناک آئوٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکر نے اوپنر جیک ونٹر کی شاندار سنچری (61 گیندوں پر 104 رنز) اور ہیری میننٹی کی شاندار ففٹی کی بدولت پانچ وکٹیں گنواتے ہوئے 197 رنز بناڈالے۔

پاکستانی بولرز میں عباس آفریدی نے تین وکٹیں ضرور حاصل کیں مگر 12.75 رنز کے بدتراکانومی ریٹ سے 51 رنز بھی دیئے۔

پاکستان شاہینز 198 رنزکے تعاقب میں 18.1 اوورزمیں 167 رنزبناکر آل آئوٹ ہوگئی۔عباس آفریدی نے 54 اور عثمان خان نے 32 رنزبنائے۔

پاک شاہینز کے سیمی فائنل کے اسکورکارڈزاور میچ پر تجزیہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے

Check Also

پاکستان شاہینز کا ٹاپ اینڈٹی ٹوئنٹی سیریزمیں آخری میچ

وکٹ کیپر محمد حارث کی قیادت میں آسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔