Breaking News

عامرجمال باہر، کونسا بولر جگہ لے گا؟

بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرا کھلاڑی اپنے اعلان کردہ اسکواڈ سے ریلیز کردیاہے۔

آج آل رائونڈ عامرجمال کو ریلیز کرنے سےقبل مڈل آرڈربیٹر کامران اکمل اور اسپنر ابراراحمد کو ڈراپ کیا گیاتھا۔

فٹنس مسائل کے سبب عامرجمال کو اسکواڈ سے ریلیز کیاگیاہے جبکہ اب لاہورمیں اپنا ری ہیبلییشن کریں گے تاکہ اگلی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوسکیں۔

عامر جمال نے گزشتہ دورۂ آسٹریلیامیں ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا اور سیریزمیں 18 وکٹیں حاصل کرڈالی تھیں جبکہ بیٹنگ میں دو ہاتھ دکھاتے ہوئے 82 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔

گوکہ پی سی بی نے عامرجمال کے متبادل بولر کا اعلان نہیں کیا تاہم اُن کی جگہ خرم شہزاد یا محمد علی میں سے کسی ایک کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

ابتدائی اسکواڈ سے تین کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ اس کا جائزہ اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔