Breaking News

پاک – بنگلہ ٹیسٹ: کتنےریکارڈز ٹوٹیں گے؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز 21 اگست سے ہورہاہے جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی کے مقام پر مدمقابل آئیں گی

اس سیریزمیں بہت سارے ایسے ریکارڈز اور اعزازات ہیں جو پاکستان ٹیم اور کچھ پلیئرز اپنے نام کرسکتے ہیں جن میں سے چند اہم ریکارڈز اس رپورٹ میں آپ کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔

بابراعظم کیلئے آل ٹائم گریٹ لسٹ میں شامل ہونے کا موقع

وائٹ بال کے مقابلے میں ریڈبال میں بابراعظم کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کیریئر کے آغاز میں وہ اس فارمیٹ میں ناکام رہے اور اب 2023 سے اب تک ایک بھی ٹیسٹ ففٹی اسکورنہیں کرسکے

مگر اس کے باوجود اگر وہ اگلی اننگزمیں 102 رنزبنالیں تو جاوید میانداد، یونس خان، سعید انور، ظہیرعباس اور محمد یوسف کے بعد چھٹے تیز ترین پاکستانی بلے باز بن جائیں گے

Fastest 4000 Test runs by PAK batters
 
Javed Miandad84 innings
Younis Khan87 innings
Saeed Anwar91 innings
Zaheer Abbas92 innings
Mohammad Yousuf92 innings

کوئی میچ ہارے بغیر زیادہ فتوحات

پاکستان ٹیم اگر بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریزکے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو وہ کسی ایک ٹیم کے خلاف کوئی میچ ہارے بغیر زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردے گی

فی الحال، یہ عالمی ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے جو زمبابوے کے خلاف کوئی ٹیسٹ ہارے بغیر 14 کامیابیاں حاصل کرچکی ہے۔

بابراعظم کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

پاکستانی بیٹر بابراعظم نے اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 2661 رنزبنائے ہیں جنہیں اس چیمپئن شپ میں تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 339 رنز درکار ہیں۔

اگر بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریزمیں 339 رنزبنالئے تو وہ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3ہزاری کلب کو جوائن کرنے والے دُنیاکے محض پانچویں جبکہ پاکستان کے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔

اب تک انگلینڈکے جوئے روٹ 4598 رنزکے ساتھ سرفہرست ہیں اُن کے علاوہ مارنس لبوشین، اسٹیواسمتھ اور بین اسٹوکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

یوں 339 رنز بابراعظم کو نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والا پہلا پاکستانی بلے باز بنا سکتے ہیں بلکہ پہلے ایشین بلے باز بھی بن سکتے ہیں۔

شاہین آفریدی کیلئے بڑا سنگ میل

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک بڑا اعزاز پانے کیلئے صرف 9 وکٹیں درکار ہیں۔ اگر وہ یہ ہندسہ عبور کرلیں تو وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن جائیں گے۔

Check Also

پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ شروع نہ ہوسکا

راولپنڈی میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔