Breaking News

ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی مگر خطرے کے ساتھ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی ہے  جس کا فوٹو سیشن راولپنڈی اسٹیڈیم اور دامنِ کوہ پر کیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔جس کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے مگر ساتھ یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ سیریز کے دوران بارش حائل رہے گی۔

آج پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرے چارروزہ میچ کاپہلا دن بھی بارش کی نذر ہوچکاہے جبکہ اگلے تین دن بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس نے چیمپئن شپ میں دو  سیریز کھیلی ہیں سری لنکا کے خلاف اس نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی  تھی جبکہ  آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے اگلے میچز

پاکستان اس سیزن میں نو ٹیسٹ میچ کھیلے گا  جو 1998-99 کے بعد سے اس کا مصروف ترین ٹیسٹ سیزن ہے۔ ان میں سے سات ٹیسٹ میچ پاکستان میں  کھیلے جائیں گے جن میں بنگلہ دیش کے خلاف دو اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف تین اور اگلے سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو شامل ہیں۔ دو  ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں جو دسمبر/ جنوری میں جنوبی افریقہ میں کھیلے جائیں گے۔

شان مسعود اور جیسن گلیسپی کے نئے دور کا آغاز

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال  ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اس سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔ یہ شان مسعود کا بطور کپتان ہوم سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہو گا جس سے ٹیم کے لیے ریڈ بال کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔