تسکین احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پھر لٹک گئی

بنگلہ دیش نے اپنے وائٹ بال کے تجربہ کار فاسٹ بولر تسکین احمد کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ضرور کیاہے مگر وہ 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔

واضح رہے کہ  پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے پہلے ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کردیا ہے کہ فاسٹ بولر تسکین احمد 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یوں گزشتہ سال جون میں آخری بار کسی ٹیسٹ میچ کیلئے میدان میں اُترنے والے تسکین احمد کی ریڈبال میں واپسی کیلئے مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جنہیں کم ازکم 30 اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی جانیئے : پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

البتہ اس دوران تسکین احمد کو ریڈبال کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکے گا کیونکہ وہ آج (20 اگست) سے شروع ہونے والے دوسرے چارروزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ بولر نے گزشتہ برس جون کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے دستیاب ہوں گے۔

بی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر کو ریڈ بال کرکٹ کی ردھم میں لانے کےلیے بنگلادیش اے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔