Breaking News

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم شدید مشکلات سے دوچار، 3 وکٹیں گرگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے جس کی تین ٹاپ وکٹیں پہلے 9 اوورز کے دوران ہی گر گئیں۔

آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے پاک بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کا پہلا ڈیڑھ سیشن خراب ہوا تو ٹاس صبح ساڑھے 9 کے بجائے دو بجے کرنا پڑا اور میچ ڈھائی بجے شروع ہوا۔

پچ پر گھاس ہونے اور مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ اب تک درست ثابت ہواہے۔

پاکستانی بیٹرز کو مشکلات

راولپنڈی کی پچ پر پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔رنزبنانے میں مشکلات کے بعد چوتھے اوورکی تیسری گیندپر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب عبداللہ شفیق 14 گیندوں پر صرف 2 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ساتویں اوورمیں شان مسعود بھی شرف الاسلام کا شکار بنے جو 11 گیندوں پر 6 رنزبنانے کے بعد وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد نویں اوورمیں بابراعظم بھی بالکل اسی انداز میں آئوٹ ہوئے جو کوئی رن بنائے بغیر ہی دوسری گیندپر آئوٹ ہوگئے۔

16 رنزپر پہلی تین وکٹیں گنوانے کے بعد اب صائم ایوب اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔

آج کے میچ میں کتنے اوورزکا کھیل ہوگا؟

Check Also

پاک – بنگلہ ٹیسٹ: کتنےریکارڈز ٹوٹیں گے؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز 21 اگست سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔