Breaking News

پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ شروع نہ ہوسکا

راولپنڈی میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونا تھا جوکہ گرائونڈ کی آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوگیاہے۔

نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بلکہ دونوں ممالک کی اے ٹیموں کے مابین دوسرے چارروزہ میچ کے دوسرے دن بھی کھیل شروع نہیں ہوسکا حتیٰ کہ ٹاس تک نہیں ہوسکا۔

ٹاس کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب ٹاس کا فیصلہ امپائرز گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کریں گے۔اس سے قبل آخری معائنہ 12 بجے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا ہے تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔

 واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

  1. عبداللہ شفیق
  2. صائم ایوب
  3. شان مسعود
  4. بابراعظم
  5. سعود شکیل
  6. محمد رضوان
  7. سلمان علی آغا
  8. شاہین شاہ آفریدی
  9. نسیم شاہ
  10. خرم شہزاد
  11. محمد علی

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔