راولپنڈی کا موسم، آج کتنا کھیل ممکن ہوسکے گا؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج (30 اگست ) سے راولپنڈی میں شروع ہونا ہے لیکن شدید بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔

موسم کی رپورٹ کے مطابق آج ایک بجے تک موسلادھار بارش جاری رہے گی البتہ بعدازاں بارش کا امکان کم سے کم ہوتا جائے گا۔

موسم کی تازہ رپورٹ

ایکوویدر کے مطابق 10 بجے بارش کا امکان 61 فیصد ہے اور اس وقت میں بارش ہورہی ہے جبکہ 11 بجے بارش کا امکان قدرے کم ہوکر 49 فیصد ہوجائے گا۔

بعدازاں 12 بجے بارش کا امکان مزید کم ہوکر صرف 39 فیصد رہ جائے گا۔ جس کے بعد ایک بجے سے شام چھ بجے تک بارش کا زیادہ سے زیادہ امکان 20 فیصد ہے۔

اس لئے اُمید کی جاسکتی ہے کہ شاید آخری ڈیڑھ سیشن کا کھیل ممکن ہوسکے جس میں 40 اوورز ممکن ہوسکتے ہیں البتہ اس کا انحصار آئوٹ فیلڈ پہ ہوگا کہ وہ کھیلنے کے قابل ہو پاتی ہے یا نہیں۔

میچ کے دوسرے (31 اگست) دن اور تیسرے دن (یکم ستمبر) کو بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے البتہ میچ کے چوتھے اور پانچویں دن بارش یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ آخری روز بارش کا امکان 94 فیصد ہے۔

Check Also

رضوان کے ناقابل یقین کیچ کے چرچے، شائقین دم بخود

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔