پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان انجرڈ ہونے کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوئے جس کے بعد اُن کی ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔
اُن کے رونے اور اپ سیٹ ہونے کی ویڈیو پر کئی کہانیاں بھی بنائی گئیں جبکہ آج ایک مقامی ٹی وی چینل نے فخرزمان کے ریٹائر ہونے کے پلان کی خبر بھی چلادی۔
فخرزمان کی ریٹائرمنٹ
میڈیا پر فخرزمان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں خبریں سُن کر اُن کے مداحوں میں مزید مایوسی پھیلی تاہم اس موقع پر پی سی بی نے فخرزمان کا انٹرویو کرکے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔
اس انٹرویو میں فخرزمان نے اپنے انجری ، ری ہیب اور کم بیک کے بارے میں ازخود سب بتایا ہے ۔
انٹرویو اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں