Breaking News

فخرزمان لاہورقلندرز سے باہر، کس ٹیم کیلئے کھیلیں گے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈربیٹسمین فخرزمان کو لاہور قلندرز کی جانب سے ریٹین نہیں کیاگیاجو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

قواعد کے مطابق ایک ٹیم اپنے اٹھارہ رکنی اسکواڈمیں زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری سے منتخب کرسکتی ہے جبکہ لاہورقلندرز اس کیٹیگری کے تین کھلاڑی کپتان شاہین آفریدی، حارث رئوف اور راشد خان کی صورت میں منتخب کرچکی ہے۔

فخرزمان پی ایس ایل 8 کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل

فخرزمان کے حوالے سے پی سی بی یا لاہورقلندرزکی جانب سے کوئی اپ ڈیٹ بھی دی گئی کہ آیا وہ پی ایس ایل کا اُٹھواں ایڈیشن کھیل سکیں گے یا نہیں جو فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ البتہ انہیں پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ضروررکھا گیا ہے۔

اس لئے یہ کافی دلچسپ ہوگا کہ کون سی ٹیم اُنہیں منتخب کرتی ہے۔وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزیا کراچی کنگز کیلئے ہاٹ کیک ہوں گے جبکہ پشاورزلمی بھی اُن میں دلچسپی لے سکتی ہے۔

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل 8 : کونسی چار ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی؟

پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے جس میں اب تک مجموعی طورپر پندرہ میچز کھیلے جاچکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔