پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخرزمان کی ریٹائرمنٹ سمیت کم ازکم ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر گردش کررہی ہیں۔
پاکستان کے مقامی ٹی وی چینل نے دعوی کیاہے کہ فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔
فخرزمان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ اُن کا ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوپانا ہے۔ اس بات کا انکشاف تازہ رپورٹس میں ہوا ہے جب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد اُن کا چیک اپ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی اُن آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔
فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔
ریٹائرمنٹ کی ٹوئٹ
سوشل میڈیا پر فخرزمان کی ریٹائرمنٹ کی ایک ٹوئٹ بھی گردش کرر ہی ہے جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیاہے۔
تاہم یہ ٹوئٹ جعلی ہے، درحقیقت، فخرزمان نے 20 فروری کے بعد اپنے آفیشل اکائونٹ سے کوئی ٹوئٹ ہی نہیں کیا۔