Breaking News

صاحبزادہ فرحان اور کیا کرے؟

پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر وہ کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے جس کا کوئی محض سوچ سکتا ہے لیکن حیران کن طورپر بغیر کی وجہ کے، اُنہیں پاکستان ٹیم میں موقع نہیں دیا جارہا۔

صاحبزادہ فرحان نے جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 کے فائنل سے قبل چھ اننگز میں ریکارڈ 3 سنچریوں اور 2 ففٹیوں سمیت 147 کی ایوریج اور 194 کے اسٹرائک ریٹ سے ریکارڈ 588 رنز بناڈالے ہیں۔

ہر سیزن کا ٹاپ اسکورر

وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آخری پانچوں سیزنز کا ٹاپ اسکورر ہے۔جس نے 2021 سے اب تک کھیلے گئے ہر ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کئے۔

 پاکستان کی سرزمین پر 162 رنز (ناٹ آئوٹ) کی صورت میں سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیل چکا جبکہ پوری دُنیا میں ماسوائے کرس گیل اور آرون فنچ کے، کوئی اور صاحبزادہ فرحان سے بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

پاکستان کی تاریخ میں ایک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوئی بیٹر ایک سے زائد سنچریاں نہیں بناسکاتھا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے صرف چھ اننگزمیں 3 سنچریاں بناڈالی ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی تاریخ میں کوئی بیٹر ایک سیزن میں 30 سے زائد چھکے نہیں لگاسکاتھا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 39 چھکے لگادیئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان پر اخترعباسی کا خصوصی تجزیہ ملاحظہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔