Breaking News

مسلسل تین کلین سوئپ کے بعد کیوی سرزمین پاکستان کیلئے بڑا چیلنج

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کیوی سرزمین پر 14 ویں باہمی ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جارہاہے۔

یہ سیریز پاکستان کیلئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ وہ 2011 کے بعد وہاں  نہ صرف کوئی باہمی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکی بلکہ ہر بار کلین سوئپ کی خفت سے دوچار ہوئی ہے۔

مسلسل تین سیریز میں کلین سوئپ

2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈکا ٹور کرنے والی پاکستان ٹیم کو دونوں ون ڈے میچز میں شکست ہوئی جبکہ یہی نتیجہ 2016 میں اظہرعلی کی قیادت میں نیوزی لینڈکا دورۂ کرنے والی پاکستان ٹیم کا رہا۔

2018 میں اس سے بھی بھیانک نتائج نکلے جب سرفراز احمد کی قیادت میں جانے والی پاکستانی ٹیم کو سیریزکے پانچوں میچز میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔

اب پاکستان ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں نیوزی لینڈمیں موجود ہے جوکہ اس سے قبل آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیتنے سمیت سائوتھ افریقہ کیخلاف اُن کے دیس میں کلین سوئپ کرنے والی دُنیاکی واحد ٹیم بن چکی ہے۔

تاہم دورۂ جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کو ہوم ٹرائنگولرسیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Check Also

پاکستان بدترین بولنگ ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم حالیہ برسوں میں نیوزی لینڈکی کنڈیشنز کی سب سے بدترین بولنگ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔