پاکستان ٹیم آج نیپئر گرائونڈمیں پریکٹس نہ کرسکی، انڈورپریکٹس پر مجبور
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا کل (29 مارچ) سے آغاز ہورہاہے۔ جس کا پہلا میچ نیپئر میں کھیلا جانا ہے۔
میچ سے ایک دن قبل نیپئر میں شدید بارش ہورہی ہے جس کے سبب پاکستان ٹیم گرائونڈ میں روایتی انداز میں پریکٹس نہیں کرسکی جو کہ آپشنل انڈورپریکٹس پر مجبور ہوئی۔
انڈورپریکٹس ہوئی
بیٹرز نے نیٹس میں تھرو ڈاؤن پر بیٹنگ مشقیں کیں جبکہ بولرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع نہ مل سکا اورنہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اوکیچنگ پریکٹس کا موقع مل سکا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کل سے شروع ہوگی جس کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق رات 3 بجے شروع ہوگا۔