Breaking News

صاحبزادہ فرحان کی پی ایس ایل 10 میں واپسی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 میں ریکارڈساز کارکردگی دکھاکر صاحبزادہ فرحان ایکبارپھر پی ایس ایل فرنچائزز کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ریکارڈ 40 چھکوں سمیت 605 رنزبنانے کے بعد اس کا قوی امکان تھا کہ صاحبزادہ فرحان کو کوئی پی ایس ایل فرنچائز ہاتھوں ہاتھ لے گی جنہیں پی ایس ایل ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے معائدہ

پی ایس ایل 10 کی دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ نے بالاآخر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ معاملات طے کرکے انہیں سپلیمنٹری پِک کے ذریعے اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل کے اپنے پہلے دونوں سیزن اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ہی کھیلے تھے تاہم 2018 کے ایڈیشن میں وہ پانچ اننگز میں صرف 91 رنز بناسکے تھے جبکہ 2019 میں تین اننگزمیں صرف 49 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل کا گزشتہ ایڈیشن لاہور قلندرزکیلئے کھیلا تھا جس میں تین ففٹیوں سمیت 133.66 کے اسٹرائک ریٹ اور 38 کی اوسط سے 266 رنز کئے تھے جو کہ اب تک کا اُن کا بہترین پی ایس ایل سیزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔