نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں شاندار بولنگ کرارہے تھے۔ دو ایل بی ڈبلیو کے کلیئر چانسز پر وکٹ نہ ملنے کے باوجود انہوں نے پہلے 6 اوورزمیں صرف 14 رنز دیکر صرف 2.33 رنز فی اوور کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
بعدازاں پارٹ ٹائمر سلمان علی آغا کے بولنگ پر آنے سے صورتحال یکایک بدل گئی۔ سلمان آغا نے اپنے پہلے 3 اوورزمیں 32 رنز دیکر حریف بیٹرزکو پریشر سے نکال دیا۔
صورتحال کیسے بدلی؟
بعدازاں نہ صرف سلمان علی آغا اور محمد عرفان نے اپنے 10 اوورزمیں 118 رنز دیئے بلکہ دیگر بولرزکی درگت کا بھی سبب بنے۔
پہلے چھ اوورز میں 2.33 کے اکانومی ریٹ سے رنز دینے والے نسیم شاہ کے خلاف آخری چار اوورزمیں 11.50 رنز فی اوورکے اکانومی ریٹ سے رنز بنے۔
