بابراعظم الیون اور شاداب خان الیون پریکٹس میچ

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈکے ٹورپر موجود ہے جہاں آج سے پاکستان الیون اور نیوزی لینڈ اے کے مابین چارروزہ پریکٹس میچ شروع ہونا تھا جوکہ پاکستان ٹیم کی پریکٹس کی کمی کے سبب منسوخ کردیاگیا تھالیکن انہی تاریخوں میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی انٹرااسکواڈٹیمیں تشکیل دیکر میچ پریکٹس کررہے ہیں۔

آج پاکستانی کھلاڑی کوئنزٹائون گرائونڈ میں پریکٹس کرنے کیلئے پہنچے۔پہلے سیشن میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔اس کے علاوہ ہیڈکوچ مصباح الحق کے علاوہ پاکستان شاہینزکے کوچ اعجاز احمد اور بولنگ کوچ وقاریونس نے بھی کھلاڑیوں کو لیکچرز دئیے اور آج ٹریننگ اور پریکٹس کا پلان بتایا۔

یونس خان اور اعجازاحمد نے کھلاڑیوں کو بھرپورجسمانی پریکٹس کرانے کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس بھی کرائی۔

اس کے بعد بابراعظم اور شاداب خان کی قیادت میںدو ٹیمیں تشکیل دیکر انٹرااسکواڈمیچ کرایاگیا جس میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دئیے گئے۔ بیٹنگ میں بابراعظم، حیدرعلی اور محمد رضوان کو زیادہ پریکٹس کرائی گئی جبکہ بولرزمیں محمدموسی اور فہیم اشرف کو زیادہ ایکشن میں دیکھا گیا۔عمادوسیم نے اپنی عمدہ اسپن بولنگ سے حریف بیٹسمینوں کو رنزبنانے سے روکنے کی کوشش کی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈجہاں انٹراسکواڈپریکٹس میچ میں مصروف رہاوہیں پاکستان شاہینزکے کھلاڑی ہیڈکوچ اعجازاحمد کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کرتے رہے۔جن میں روحیل نذیر کو وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرتے دیکھا گیا جبکہ دیگر کھلاڑی نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے رہے۔

پاکستان ٹیم کے میچز

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز 17 دسمبر سے نیوزی لینڈاے کے خلاف وانگرائے میں چارروزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔جس کے بعد وہ وہ مختلف میزبان ٹیموں کے خلاف چارٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی حصہ لے گی جبکہ پاکستان ٹیم 18دسمبر سے نیوزی لینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغاز کرے گی۔

جس کے اگلے دومیچز 20اور22دسمبرکو کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈکے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز ہوگا جس کا پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔