تیسرا ٹی ٹوئنٹی – ہائی اسکورنگ ترین وینیوپرپاک-نیوزی لینڈ ٹاکرا

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان 22دسمبرکو سیریزکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا جس کیلئے پاکستان ٹیم ہملٹن سے بذریعہ بس نیپئر پہنچی۔اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال قدرے ٹائون لگ رہاتھا۔جس کی وجہ یقینا پہلے دونوں میچز خصوصاً دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا وینیو نیپئر پاکستان ٹیم کیلئے نیا ٹی ٹوئنٹی وینیو ہے ۔اس سے قبل پاکستان نے اس وینیو پر کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔نیپئر میں اب تک صرف دوہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے ایک میچ میں نیوزی لینڈکو فتح ملی تو دوسرے میں شکست… مہمان ٹیموں میں2017ء یہاں بنگلہ دیش کو ناکامی ہوئی جبکہ گزشتہ سال انگلینڈاس وینیو پر نیوزی لینڈکو ہرانے میں کامیاب رہاتھا۔

پاکستان اس سے قبل نیپئرمیں کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلاجبکہ دیگر فارمیٹس میں گرین شرٹس کا اس وینیو پر ریکارڈ دیکھیں تو پاکستان ٹیم کیلئے یہ وینیوبھی زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا جہاں پاکستان کو کھیلے گئے 7 ون ڈے میچز میں پانچ شکستوں کے بدلے صرف دو فتوحات مل سکی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اُس کا یہاں0.40کا فتح وشکست کا تناسب ٹاپ ٹیموں میں محض ویسٹ انڈیزکے بعد دوسرا بدترین تناسب ہے۔

اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا نیپئر میں سابقہ ریکارڈ اچھانہیں تو برابھی نہیں ہے۔ جس نے وہاں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی میچزبے نتیجہ رہے ہیں۔

نیپئر ایک ہائی اسکورنگ وینیو ہے جہاں گزشتہ میچ میں انگلینڈ نے 241رنزبناڈالے تھے ۔بہرحال اگر اس وینیو پر ایوریج اسکوردیکھاجائے تو 172رنزپر اننگز بنتا ہے جوکہ اس بات کا اشارہ ہے کہ نیپئرہائی اسکورنگ وینیو ہے۔

ہائی اسکورنگ وینیو

اگربیٹنگ رن ریٹ یعنی رنزفی اوورکے حساب سے دیکھیں تو نیپئر کا ایوریج رن ریٹ9.22رنز فی اوور ہے جوکہ نیوزی کے کسی بھی گرائونڈ کاہائیسٹ بیٹنگ رن ریٹ ہے۔کیوی گرائونڈزمیں صرف مونٹ مائونگانوئی ہی دوسرا ایسا گرائونڈہے جہاں بیٹسمینوں نے 9رنزفی اوورسے زائد رن ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔

آج تک دُنیاکے جن گرائونڈزپر ایک سے زائد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں ،اُن میں ہائیسٹ رن ریٹ کے اعتبار سے نیپئر ٹاپ فائیو وینیوز میں شامل ہے۔

نیپئر کے یہ اعدادوشمار پاکستان کے حق میں نہیں جارہے کیونکہ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی اسکورنگ میچزمیں پاکستانی بیٹسمین اور بولرز اپنے اعصاب کنٹرول میں نہیں رکھ پاتے۔ بہرحال! اس کے باوجود اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈکے اس ہائی اسکورنگ ترین وینیو پراچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے خودکو کلین سوئپ کی خفت سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔

Check Also

آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی

ٹی 20 کرکٹ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور آصف علی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔