ایسی اننگز کھیلنے پر کس نے مجبورکیا؟ محمد رضوان کی میڈیاٹاک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیوزی لینڈکے خلاف نیپئر میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 89رنزکی دھواں دار اننگز کھیل کرماہرین کو حیران کردیاہے البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اُن کی اس کارکردگی سے قطعاً حیران نہیں کیونکہ وہ اُن پر پورابھروسہ کررہی تھی اور اُسے محمد رضوان کی صلاحیت پر پورا یقین تھا۔

محمد رضوان کی میڈیا ٹاک سُنیئے

محمد رضوان نے میڈیاٹاک میں اس بات کا اعتراف کیاکہ اُنہیں اس دبائو اور پی سی بی کی جانب سے دئیے گئے اعتماد نے مجبورکیاکہ وہ ایسی اننگز کھیلیں جو اُن پر لازم تھی۔

محمد رضوان نے کہاکہ بابراعظم اور فخرزمان کی غیرموجودگی میں اوپننگ میں جگہ خالی تھی اور اللہ کاشکر ہے کہ میں اس پوزیشن پر پرفارم کرنے میں کامیاب رہا اور ہمیں فتح بھی ملی جو سب سے بڑی خوشی کی بات ہے۔

محمد رضوان نے کہاکہ ملک کیلئے ایسی اننگز کھیلنے سے کرکٹرکوخوشی اور اعتمادملتا ہے۔

ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی کے حوالے سے محمد رضوان کا کہناتھا کہ انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچاتھا کہ وہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔