محمد رضوان نے وکٹ کیپربیٹنگ کا ورلڈریکارڈتوڑڈالا

محمد رضوان نے 89رنزکی کیریئربیسٹ اننگزکھیل کر بطوروکٹ کیپر رن چیس میں سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈقائم کردیا ہے جو اس سے قبل نیوزی لینڈکے وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کے نام تھا جنہوں نے گزشتہ ہی میچ میںپاکستان کے خلاف 84*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیاتھا۔

اگر پوری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ تاریخ میں وکٹ کیپرزکی اوپننگ پوزیشن پر کھیلی گئی بڑی اننگز پر نگاہ ڈالیں تو محمد رضوان تیسرے نمبرپر کھڑے دکھائی دیتے ہیں جن کے آگے صرف افغانستان کے محمد شہزاداور سائوتھ افریقہ کے مورنے وین ویک تھے جنہوں نے بالترتیب زمبابوے کے خلاف 118*اورویسٹ انڈیزکے خلاف 114رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھیں۔

محمد رضوان کو ریکارڈساز اننگز کھیلنے پر کس نے اُکسایا؟

محمد رضوان کے 89رنزبطوروکٹ کیپرکسی بھی پاکستانی بیٹسمین کاہائیسٹ اسکوربھی ہے البتہ سرفرازاحمد اس ریکارڈ میں اُن کے برابرکے شراکت دارہیںجنہوں نے2018ء میں اسکاٹ لینڈکے خلاف عین اتنے ہی رنزکی اننگز کھیلی تھی۔

نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ 89رنزکی لاجواب اننگز سے قبل محمد رضوان کا ہائیسٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکور33 رنز تھا۔پہلے دومیچز میں اگرچہ وہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بیٹسمین تھے مگر اس کے باوجوداُن پر دبائو بڑی اننگزکھیلنے کا پریشرتھااور ہرکوئی اُن کی جگہ سرفرازاحمدکو موقع دینے کا مطالبہ کررہاتھا۔

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سے کونسے کرکٹرزپاکستان ٹیم میں شامل ہونگے؟

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔