Breaking News

پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا 26دسمبر سے مونٹ مائونگانوئی میں آغاز ہورہاہے ۔جس میں پاکستان کو ہوم کنڈیشنز میں مضبوط ترین حریف ٹیم کے چیلنج کا سامناہے جو دسمبر 2017ء سے کھیلی گئی ایک بھی ٹیسٹ ہوم ٹیسٹ سیریزمیں شکست سے دوچارنہیں ہوئی۔جس نے اس دورانئے میں انگلینڈاور ویسٹ انڈیزکو دو،دوسیریزمیں شکست دینے کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی ہرایاہے۔ان تمام سیریزمیں کوئی بھی مہمان ٹیم نیوزی لینڈکو شکست نہیں دے سکی۔اس تناظر میںپاکستان کیلئے بہت بڑاچیلنج ہوگا کہ وہ حالیہ تین برسوں میں کسی بھی مہمان ٹیم کے کیوی سرزمین پر فاتح نہ بن پانے کی روایت توڑے ۔

پاکستان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں مسلسل گیارہ انٹرنیشنل میچز میں اپنے میدانوں پر شکست نہ کھانے کا کیوی ٹیم کاجمود توڑاتھا اور اب اُمید کی جارہی ہے کہ وہ حالیہ تین برسوں میں نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ فتح حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

اس مشن میں پاکستان کو اپنے اہم ترین کھلاڑی اور کپتان بابراعظم کے علاوہ اوپنر امام الحق کی خدمات میسر نہیں ہوں گی جبکہ آل رائونڈر شاداب خان بھی انجرڈہونے کے سبب پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اس صورتحا ل میں پاکستان ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کیاہوگی؟ اس پر’ورلڈاسپورٹس‘ (یوٹیوب چینل) نے خصوصی رپورٹ پیش کی ہے۔

پلیئنگ الیون میں شامل تمام گیارہ کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجوہات اور اُن کی حالیہ کارکردگی ملاحظہ کریں

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون:

  1. شان مسعود
  2. عابد علی
  3. اظہر علی
  4. حارث سہیل
  5. فوادعالم
  6. محمد رضوان
  7. فہیم اشرف
  8. یاسرشاہ
  9. محمد عباس
  10. شاہین شاہ آفریدی
  11. نسیم شاہ

Check Also

صائم ایوب اور فخرزمان کی دورۂ نیوزی لینڈ میں واپسی کا کتنا امکان؟

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوچکی ہے جبکہ 27 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔