Breaking News

سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو بڑی خوشخبری مل گئی

بنگلہ دیش اور سری لنکاکے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پندرہ مئی سے چٹاگرام میں شروع ہورہی ہے جس کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے جس کے تجربہ کار کھلاڑی کو پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کلیئر قراردیدیا گیاہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے نامور آل رائونڈر شکیب الحسن کوویڈ19میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے خارج قرار دیئے گئے تھے جوکہ موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹیسٹ آل رائونڈر رینکنگ میں چوتھے نمبرپر موجود ہیں اور بنگلہ دیش کی جانب سے سب سےزیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

شکیب الحسن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ

بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہاہے کہ اب شکیب الحسن کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیاہے جس کے سبب اب وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو دستیاب ہوں گے۔۔واضح رہے کہ اس سے قبل وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ظاہر نہیں کئے گئے تھے اور اس سے قبل وہ دورۂ سائوتھ افریقہ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریزمیں فیملی ایشوز کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Check Also

ایشیاکپ کی میزبانی پر بنگلہ دیش کا آفیشلی اعلان

ایشیاء کپ 2022 کے سری لنکا میں انعقادکے حوالے سے ہنوز خدشات موجود ہیں جبکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔