عمران خان کے بعد ایک اور سابق کپتان کا سیاست میں آنے کا اعلان

پاکستان میں اس وقت سیاست عروج پر ہے اورہر خاص وعام کے منہ سے ملکی صورتحال اور سیاست پر ہی بات سننے کو مل رہی ہے تو ایسے میں بھلا سابق کرکٹرزکیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے جلد سیاست میں آنے کی خبریں تو پہلے ہی گردش کررہی ہے لیکن اب ایک اور سابق کرکٹراورکپتان نے ازخود سیاست میں آنے کا واضح طورپر عندیہ دیدیا ہے۔

راشد لطیف کا بھی جلد پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی جلد پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی سیاسی صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ لوگ  دو سے تین سال میں  انہیں ملکی سیاست میں دیکھیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا جھکاؤ کس طرف ہے اور وہ کس سیاسی جماعت کاحصہ بنیں گے اس سے لوگ کافی حد تک واقف ہیں

Check Also

بابراعظم اور رضوان نے پارٹنرشپ کے3 عالمی ریکارڈزبناڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے آئرلینڈکے خلاف سیریزکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔