پاک بھارت چارملکی سیریزپر بڑی خوشخبری- رمیزراجہ کا اہم اعلان

پاکستا ن کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیزراجہ کی کوشش ہے کہ کرکٹ میں نئی جدت لائی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین میچز کے حامی ہے اور یقیناً ان میچز سے بڑی کوئی ایسی چیزنہیں جوکرکٹ کو نہ صرف ایشیائی خطے بلکہ پوری دُنیامیں فروغ دے سکے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے میچز شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔

پاکستان او ربھارت کے درمیان 2012کے بعد سے کوئی باہمی سیریزنہیں کھیلی گئی اور رمیزراجہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ یہ سلسلہ شروع ہو جس کیلئے وہ انگلینڈ اور آسٹریلیاکو ملا کر پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ بحال کرنے کیلئے چارملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تجویز سامنے لائے ہیںجو انہوں نے آئی سی سی کی گزشتہ میٹنگ میں پیش کی تھی تاہم اس پر بڑی پیش رفت سامنے نہ آسکی حتیٰ کہ یہ تک کہا گیا کہ آئی سی سی نے یہ تجویز مستردکردی ہے لیکن اب رمیزراجہ ایکبارپھر چارملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے حوالے سے کھل کر سامنے آئے ہیںجنہو ں نے آئی سی سی کی جانب سے چارملکی سیریزکی تجویزمسترد کئے جانے کی خبروں کی سختی سے تردیدکی ہے۔

چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز ابھی بھی زیر غور ہے اور اس تجویز پر برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بحث کی جائے گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی برمنگھم میں اپنے سالانہ اجلاس میں چار ممالک کی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

یاد رہے کہ یہ تجویز 10 اپریل کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان دنوں ٹیموں کو ایک مصروف شیڈول کا سامنا تھا۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔