شاہین آفریدی کا کب پاکستانی کپتان بننے کا پلان؟

شاہین شاہ آفریدی اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیاکے ٹاپ بولرزمیں شمار ہوتے ہیں اور پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں تو انہوں نے اپنی قیادت کی مہارت منوالی ہے جس نے تاریخ میں پہلی بار لاہورقلندرزکو چیمپئن بنوایا جوپہلے چاروں ایڈیشنز میں ایونٹ کی ناکام ترین ٹیم رہی تھی۔

شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ کارکردگی اور بطور کپتان کامیابی کے بعد کئی کرکٹ حلقے اُسے اگلے پاکستانی کپتان کے طورپر دیکھ رہے ہیں او ر اس حوالے سے شاہین آفریدی سے اب سوالات بھی کئے جانے لگے ہیں۔

شاہین آفریدی کب کپتان بنیں گے؟

گزشتہ روز جب شاہین آفریدی میڈیا کے سامنے آئے تو اُن سے کپتان بننے سے متعلق سوال کیاگیا کہ وہ خود کو کب تک کپتان بنتا دیکھ رہے ہیں تو شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ 2030 یا پھر 2040 تک بھی مجھے اگر کپتانی کا موقع ملا تو یہ میرے لیے اعزاز ہوگا، ابھی تو 3یا 4سال لاہور قلندرز کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کپتان بابر اعظم کے ساتھ موجود اور ان کو سپورٹ کر رہے ہیں، کوشش یہی ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت دیگر ایونٹس میں اچھا پرفارم کریں، ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سے کونسے کرکٹرزپاکستان ٹیم میں شامل ہونگے؟

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔