Breaking News

شرجیل خان سمیت چارکرکٹرزبارے پی سی بی کا بڑایوٹرن، اہم اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں اُن چارکھلاڑیوں کو 25مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس ٹیسٹ دینے کیلئے طلب کیاتھا جنہیں اعلان کردہ اُن 66کھلاڑیوں کو طلب نہیں گیاتھا جو کہ کنڈیشنگ کیمپ کا حصہ بنے ہیں۔

اتنی سخت گرمی میں فٹنس ٹیسٹ لینے کے فیصلے پر تنقید کے بعد بالاآخر پی سی بی نے بڑا یوٹرن لیاہے اور اب یہ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جب ان کھلاڑیوں کو طلب کیاگیاتھا کہ تو ورلڈاسپورٹس پرمعروف اسپورٹس جرنلسٹ اخترعباسی نے کن الفاظ میں تنقید کی تھی ،وہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ خصوصی طور پر مدعو کردہ کرکٹرز شرجیل خان، عمراکمل ، حارث سہیل اور صہیب مقصود کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔اس سے قبل انہیں 25 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں حاصل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے فون کرکے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اب نیشنل ہائی فارمنس سینٹر نہ آئیں اور گھروں پر ہی رہیں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے دوبارہ پروگرام فائنل کرکے انہیں اطلاع دے دی جائے گی۔

Check Also

کپتانی چھوڑتے وقت بابراعظم کا ایک چھوٹا سا خواب

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے کپتان بنتے وقت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔