Breaking News

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی دلکش شرٹس منظرعام پر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ٹیم کی کرکٹ کٹ ڈیزائن کرنے کا مقابلہ کرایاجارہاہے جس میں ایک نوجوان ڈیزائنر نے ایک دیدہ زیب کٹ ڈیزائن کرکے دی ہے۔

فرنٹ سے ڈارک گرین اور بیک سے لائٹ گرین کے امتزاج سے یہ شرٹ انتہائی دیدہ زیب دکھائی دے رہی ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2022 کیلئے اسی کٹ کو منتخب کیاجائے گا۔ اس مقابلے میں دیگر ڈیزائنرز کی جانب سے بھی شرٹس آئی ہیں مگر زیرنظر کٹ اُن سے کہیں زیادہ دیدہ زیب ہے۔

مجوزہ کٹ پہننے کے بعد کیسی لگے گی؟

پاکستان ٹیم کیلئے تجویز کردہ نئی کرکٹ کٹ

ڈیزائنر نے خوبصورتی سے یہ دونوں شرٹس کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی کو زیب تن کرکے بھی دکھائی ہیں تاکہ پرنٹ کے ساتھ ساتھ پہننے کے بعد بھی اس کٹ کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکے۔

آپ کے خیال میں یہ شرٹ کیسی ہے؟ اس حوالے سے آپ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

Check Also

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان شاہینز میں8 تبدیلیاں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل (20 اگست) سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔