آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے میچ میں پاکستان اور بھارت کے ٹیمیں مدمقابل آئیں تو میچ کے آخری اوورمیں امپائر نے ویرات کوہلی کے خلاف پاکستانی اسپنر محمد نوازکی گیند کو نوبال قرار دیاجوکہ واضح طورپر قانونی گیندتھی۔
محمد نوازکی نوبال
پاکستانی کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑی امپائرز سے اصرار کرتے رہے کہ یہ گیند نوبال نہیں ہے۔ اس کا ریویو لے لیں مگر امپائر نے ایسانہ کیا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف جیتا ہوامیچ ہار گئی۔
بعدازاں اُس ہائٹ جہاں ویرات کوہلی نے گیند کھیلی تھی، اُس سے بھی اوپرکھیلی گئی گیندوں کو قانونی قرار دیاگیا اور پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کے دوران محمد رضوان نے ایک شاٹ کھیلاجو ویرات کوہلی کو کرائی گئی گیند سے کافی اوپرتھی مگر امپائرنے ریویو لیکر اُسے قانونی بال قراردیاجس پر رضوان آئوٹ ہوگئے۔
امپائرکے اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان میچ میں امپائرکامحمد نواز کی گیندکو نوبال قراردیناغلط فیصلہ تھا۔