Breaking News

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکار بن گئے؟

رواں سال دورۂ نیدرلینڈز اور ایشیاکپ 2022میں تباہ کن بولنگ سے اپنی پہچان بنانے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیاپر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ نسیم شاہ نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی قدم رکھ دیاہے۔

نسیم شاہ سے جڑی اس خبر کی وجہ سابق بولنگ کوچ وقاریونس کا ٹوئٹ ہے جس میں انہو ں نے لکھا کہ ’سب متوجہ ہوں کچھ بڑا آرہا ہے، نسیم شاہ صرف بہت اچھے کرکٹر ہی نہیں بلکہ اچھے اداکار بھی ہیں‘۔

وقار یونس کی جانب سے اس ٹوئٹ کے بعد صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین نے مختلف تبصروں کے ذریعے صورت حال کو سمجھنے کی کوشش کی۔زیادہ تر لوگوں نے یہی اندازہ لگایا کہ نسیم شاہ اب اداکاری بھی شروع کررہے ہیں لیکن کچھ کے نزدیک وہ کسی اشتہار میں کام کرنے کیلئے بطور ماڈل اداکاری کررہے ہوں گے۔

Check Also

کیا آج بھی محمد عامرشاہین آفریدی اور نسیم شاہ سے بہتر بولر ہیں؟

2024 میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی نے ایکبارپھر سلیکٹرز کو کچھ اور سوچنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔