آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں کے حیران کن نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو شکست دی تو اب افغانستان نے نیوزی لینڈکو ہراکر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار پلاننگ اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پاورپلے میں گوکہ صرف 44 رنزبنائے مگر کوئی وکٹ نہ گرنے دی ۔
ابراہیم زردران اور رحمن اللہ گرباز نے یہ ذمہ داری پاورپلے کے بعد بھی نبھائی۔گوکہ اگلے چار اوورزمیں صرف رنز بنے مگر اس کے باوجود انہوں نے کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
پاکستان کے سپر8 مرحلے میں جانے کے 3 راستے
آدھی اننگزکے اختتام کے بعد افغانستان نے بیٹرزنے چارج شروع کیا۔گیارھویں اوورمیں 21 ، پھر 10 اور تیرھویں اوورمیں 11رنز بنائے۔
بعدازاں وکٹیں گرنے کے باوجود افغانستان کے بیٹرز نے 17سے19ویں اوورتک تین اوورمیں 42 رنز بناڈالے اور ٹیم کا اسکور159رنز تک پہنچادیا جوعین اُتنا ہی تھا جتنا کہ پاکستان نے امریکہ کیخلاف بنایاتھا۔
پاکستان کے بولرزتوامریکہ کے خلاف 159 رنزکا دفاع نہ کرسکے مگر افغان بولرزنے کہیں زیادہ مضبوط نیوزی لینڈکو یہ ٹارگٹ عبور نہ کرنے دیا اور محض 75 رنزپر آل آئوٹ کردیا۔
اس میچ میں 84رنز سے کامیابی حاصل کرکے افغانستان نے نئی تاریخ رقم کی ہے جو نیوزی لینڈکو پہلی بار ہرانے میں کامیاب رہی جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں یہ اُن کی کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف تیسری فتح ہے جو اس سے قبل 2016 میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کو ہراچکی تھی۔
افغانستان کے خلاف شکست کے بعد نیوزی لینڈکیلئے سپرایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں اب کتنی مشکلات کھڑی ہوئی ہیں،اس کی تفصیل آپ اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔