Breaking News

پاکستان شاہینز کا ٹاپ اینڈٹی ٹوئنٹی سیریزمیں آخری میچ

وکٹ کیپر محمد حارث کی قیادت میں آسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024میں پاکستان شاہینز شاندار کھیل پیش کررہی ہے جو سب سے زیادہ 80 فیصد میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

پاکستان شاہینز نے اب تک ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024میں اپنے آخری تینوں میچز جیتنے سمیت مجموعی طورپر اپنے پانچ میں سے چارمیچز جیتے ہیں۔

پاکستان شاہینز کا آخری میچ:

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں آج اپنا آخری رائونڈ میچ آسٹریلیا کیپیٹل ٹریٹوری کیخلاف کھیلے گی اور یہ میچ آج پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30 PM) پر شروع ہوگا۔

پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024میںاب تک صرف ایک شکست ہوئی ہے جو اپنے دوسرے میچ میں ملبورن اسٹارزکے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئی تھی۔

پاکستان شاہینز نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں پرتھ اسکارچرکو 17رنز سے، اپنے تیسرے میچ میں تسمانیہ کو پانچ وکٹوں سے، چوتھے میچ میں ملبورن رینی گیڈزکو چار وکٹوں سے جبکہ پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی : بیٹرز پھر ناکام، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم عموماً بڑے میچز میں بڑی شکست سے دوچار ہوجاتی ہے اور یہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔