ایک اور پاکستانی امپائر نے ورلڈریکارڈبناڈالا

گیارہ سال قبل سری لنکن ٹیم پر حملے میں زخمی ہونے والے امپائر احسن رضا نے ورلڈریکارڈ قائم کرکے امپائرنگ میں اپنا نام اورملک کا نام روشن کردیاہے۔

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے گزشتہ دنوں ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈقائم کیاتھا جبکہ وہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

علیم ڈار نے تاریخ میں سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میچز سپروائزکرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کررکھاہے اور موجودہ امپائرزمیں کوئی اُن کے قریب تربھی نہیں ہے۔اس طرح ون ڈے فارمیٹ میں بھی زیادہ امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ علیم ڈارہی کے پاس ہے جو 211ون ڈے میچز میں یہ ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔

تینوں فارمیٹس میں پاکستانی امپائرز سرفہرست

واضح رہے کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرنے کے عالمی ریکارڈز پہلے ہی پاکستان کے نام تھے۔ علیم ڈارٹیسٹ اور ون ڈے جبکہ احسن رضاکو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل تھا۔

اب احسن رضا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے جو اس فارمیٹ کے عالمی میچزمیں امپائرنگ کرنے کا 50بار اعزاز پانے والے دُنیاکے پہلے امپائربن گئے ہیں۔جن کے بعد دوسرے نمبرپر پاکستان ہی کے علیم ڈار ہیں جوکہ اُن سے محض تین میچز پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2009ء کو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے شدت پسند حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کو علاج کے دوران دو درجن خون کی بوتلیں لگی تھیں اور جسم پر تقریباً 85 ٹانکے لگے تھے۔

Check Also

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

نگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔