Breaking News

پاکستان نے نیوزی لینڈکے خلاف بڑاٹی ٹوئنٹی ریکارڈتوڑڈالا

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکا آج آکلینڈ میں آغاز ہورہاہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان شاداب خان کی قیادت میں کھیل رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈکی قیادت قائمقام کپتان مچل سینٹنر کررہے ہیں

سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے آغاز سے قبل شاداب خان اور مچل سینٹنر نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔جس میں ایک ساتھ واک کرتے ہوئے گرائونڈ میں آئے اور اس دوران اُن کے درمیان گپ شپ بھی ہوئی۔دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹوشوٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر شاداب خان نے کہاکہ ہم سیریزمیں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب ہیں اور میں اپنی قیادت میں ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ دوسری جانب مچل سینٹنر نے کہاکہ ہمارے لڑکے اس سیریز کیلئے پرجوش ہیں تاہم یقین ہے کہ یہ سیریز کسی بھی طرح ہمارے لئے آسان نہیں ہوگی۔

پاکستان کا نیا ورلڈریکارڈ

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں شرکت کرکے نیوز ی لینڈکے خلاف سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے جس نے انگلینڈ سے یہ مشترکہ اعزاز چھین لیاہے۔آج 22واں موقع تھا کہ پاکستان نیوزی لینڈکے خلاف کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آئی ہے جو دُنیاکی کسی بھی ٹیم کے نیوزی لینڈکے خلاف سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہیں۔انگلینڈ اس فہرست میں دوسرے نمبرپر ہے جس نے نیوزی لینڈکے خلاف 21ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ سری لنکاکو نیوزی لینڈکے خلاف مختصر فارمیٹ کے 19میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈکے خلاف سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزجیتنے کا عالمی ریکارڈبھی پاکستان ہی کے نام ہے جس نے کیویزکو 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شکست دی ہے ۔اس فہرست میں انگلینڈ دوسرے جبکہ سائوتھ افریقہ تیسرے نمبرپر ہے جنہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف بالترتیب 12اور11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

Check Also

اُڑان بھرتی پاکستان کرکٹ کی تباہی کی کہانی

کون ہیں ذمہ دار؟ کس نے کیا ٹیم سے کھلواڑ سرفراز (2017) سے محمد رضوان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔