- کپتانی سے ہٹنے کے بعد اظہرعلی کا پہلا انٹرویو
- اظہرعلی کا نئے کپتان کو بھرسپورٹ کرنے کا اعلان
- کیوی کنڈیشنز ہمیشہ ہی ایشیائی ٹیموں کیلئے مشکل ہوتی ہیں
- اظہرعلی کا ٹیسٹ سیریزمیں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کو دورۂ نیوزی لینڈ سے قبل ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹادیا گیا جو اب دورۂ نیوزی لینڈمیں عام پلیئرکی حیثیت سے موجود ہیں اور نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہوں گے۔وہ ٹیم کے تجربہ کار ترین بیٹسمین ہیں ۔
اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد اپنی پہلی میڈیا ٹاک میں نئے مگرقائمقام کپتان محمد رضوان کی بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیاہے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور مجھ سے جس حد تک ممکن ہوا ،میں نئے کپتان کو سپورٹ کروں گا اور اپنے تجربے سے اُسے فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
اظہرعلی کی خصوصی میڈیا ٹاک ملاحظہ کریں
اظہرعلی کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈمیں کورنٹائن میں رہنا کافی مشکل وقت تھا اور اب ہمیںٹیسٹ سیریز کیلئے تیارہونے کیلئے بہت ہی کم وقت ملا ہے۔
اظہرعلی نے نیوزی لینڈکی کنڈیشنزکو مشکل قرار دیاہے لیکن اُنہوں نے ا ن کنڈیشنزمیں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم بھی کیا۔