نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزنہ کھیلنے والے بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو بڑا دھچکا

انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں حصہ نہ لے پانے والے پاکستانی کپتان بابراعظم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ کو بڑا دھچکا لگا ہے جن کی دوسری پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل عالمی نمبر2بیٹسمین بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس871تھے اور اُمیدتھی کہ وہ نیوزی لینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں اچھی کارکردگی دکھاکر اپنے ریٹنگ پوائنٹس عالمی نمبرون ڈاوڈملن سے قریب ترکرلیں گے لیکن وہ انگوٹھے کی انجری کے سبب سیریزمیں حصہ نہ لے جس کا خمیازہ اب انہیں 51 قیمتی ریٹنگ پوائنٹس کی کٹوتی کی صورت میں بھگتنا پڑاہے۔ جس سے اُن کے ریٹنگ پوائنٹس 871 سے کم ہوکر 820رہ گئے ہیں۔

بابراعظم کی دوسری پوزیشن بھی خطرے میں پڑگئی

51پوائنٹس کی کٹوتی کے سبب اب بابراعظم کی دوسری پوزیشن بھی خطرے میں پڑگئی ہے کیونکہ تیسرے درجے پر موجود بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول اُن سے صرف چار جبکہ آسٹریلوی کپتان آرون فنچ صرف 12پوائنٹس پیچھے ہیں جو اچھی کارکردگی دکھاکر باآسانی بابراعظم سے دوسری پوزیشن چھین سکتے ہیں۔

Check Also

دورۂ سری لنکا سے پہلے پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔