پاکستان عالمی نمبر2ٹیم بننے کے قریب پہنچ گیا

سابق عالمی نمبرون پاکستان کرکٹ ٹیم موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے درجے پر موجود ہے تاہم اُس کے ایک درجہ ترقی کا امکان پیدا ہوگیاہے۔

موجودہ عالمی نمبر2انگلش ٹیم کی سائوتھ افریقہ کے ہاتھوں ہوم سیریزکے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی ترقی کا امکان پیدا ہوگیاہے۔ اگر انگلینڈکی ٹیم سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست سے دوچارہوگئی تواُس کی ایک درجہ تنزلی ہوجائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈکے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے

آخری دونوں میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریزمیں شکست کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے پوائنٹس عین برابر ہوجائیں گے مگر اعشاریاتی فرق کی وجہ سے انگلینڈکی ٹیم نیچے جبکہ پاکستان ٹیم اوپر آجائے گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اورسائوتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا تیسرا اور آخری میچ 31جولائی کو کھیلا جائے گا جس سے قبل سیریز ایک ،ایک سے برابرہوچکی ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔