عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل کی نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ متعدد ریکارڈز بھی بناڈالے ہیں۔

آج اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف انہوں نے 50 گیندوں پر 100 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں پندرہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

عثمان لگاتار دو پی ایس ایل میچز میں سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو اپنے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 106 رنز (ناٹ آئوٹ)کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔

عثمان خان پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ تین سنچریاں بنانے والے غیرملکی پلیئربن گئے ہیں۔ اُن کے علاوہ ریلی روسو ئو اور جیسن روئے دو،دو سنچریاں بناچکے ہیں۔

آج کی شاندار بیٹنگ کی بدولت عثمان خان کی پی ایس ایل تاریخ میں سب سےزیادہ تین سنچریاں بنانے کا کامران اکمل کا ریکارڈبھی برابر کردیاہے جبکہ لگاتار تین اننگز 90 پلس رنزبنانے والے پہلے پی ایس ایل پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

عثمان خان پر خصوصی رپورٹ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

پاکستان آنیوالا کیوی اسکواڈ کمزور یا مضبوط؟

نیوزی لینڈنے جیسے ہی دورۂ پاکستان کیلئے اپنے پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔