پی ایس ایل 9پلے آف ٹیمیں آج فائنل ہونے کا امکان

آج کے میچز میں کس کی فتح، کس کی خوشی اور کس کا ماتم بنے گی؟ پلے آف کوالیفیکیشن سیناریو

پی ایس ایل 2024 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جو پلے آف ٹیموں کے مابین جنگ کوختم بھی کرسکتے ہیں اور بڑھا بھی سکتے ہیں۔

آج کا پہلا میچ دوپہر 2 بجے راولپنڈی میں اسلام آبادیونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا جس میں کامیابی حاصل کرکے اسلام آبادیونائیٹڈ پلے آف کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

اگر اسلام آبادیونائیٹڈ کو آج شکست ہوگئی تو اُسے اگلے میچ میں کراچی کنگز کی شکست درکار ہوگی جو پشاور زلمی کے خلاف مدمقابل آئے گی۔

آج کا دوسرا میچ شام سات بجے کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرزکے مابین کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فتح حاصل کرکے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

آج کے میچز پر پری میچ تجزیہ، دونوں ٹیموں کا ہیڈٹوہیڈریکارڈ اور میچز کے نتائج کے پیشگوئی اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔