پشاورزلمی نے پاکستان سپرلیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

پشاور زلمی نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو آج تک کوئی اور ٹیم سرانجام نہیں دے سکی

پشاورزلمی پاکستان سپرلیگ کی کامیاب ترین ٹیم ہے جو100 سے زائد میچز کھیل چکی ہے۔پشاورزلمی کا 100 میچز کھیلنے والی  واحد ٹیم ہونا ہی اس بات کا بڑا ثبوت ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹائم تک خودکو ٹورنامنٹ میں رکھنے میں کامیاب رہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں اُسے سب سے زیادہ پلے آف میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

پشاورزلمی نے مجموعی طورپر 101 میچز کھیل چکی ہے جبکہ آج وہ اپنا میچ نمبر 102 کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

ان 101 میں سے 54 میچز میں پشاورزلمی نے کامیابی حاصل کی ہے جوکہ پی ایس ایل تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں

پشاورزلمی کے علاوہ صرف اسلام آبادیونائیٹڈ ہی دوسری ایسی ٹیم ہے جو فتوحات کی ففٹی مکمل کرسکی ہے

پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی فتوحات کا تناسب 54.50 فیصد ہے جوکہ محض ملتان سلطانز کے بعد کسی بھی ٹیم کا بہترین تناسب ہے

اب سارے اعزازات کے ساتھ ساتھ پشاورزلمی کو ایک اور بڑا اعزاز بھی حاصل ہے جو اس ٹیم کے علاوہ کوئی اور ٹیم حاصل نہیں کرسکی ۔

اور اعزاز یہ ہے کہ پشاورزلمی اب تک کھیلے گئے تمام 9 پی ایس ایل ایڈیشنز میں ہر بار پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد ٹیم  ہے۔ اُس کے علاوہ دیگر سبھی ٹیموں کو پہلے رائونڈ سے ہی ٹورنامنٹ سے باہرہونے کی خفت اُٹھانا پڑی ہے تاہم پشاور زلمی سے ہزیمت سے خودکو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

پشاورزلمی اب تک ماسوائے 2020 کے واحد ایڈیشن کے، جس میں وہ چوتھے نمبر پر رہی تھی دیگر سبھی ٹورنامنٹس میں ٹاپ تھری ٹیموں میں شامل رہی ہے۔

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔