زمبابوے کے خلاف شکست پر شعیب ملک کامصباح الحق کے خلاف سخت ردعمل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 12درجے کی کمزور زمبابوین ٹیم کے خلاف شکست چوتھے درجے کی پاکستان ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہے اور اس سے پاکستان ٹیم کی ناقص اوردفاعی حکمت عملی کا بھی پول کھل گیاہے۔ اس شکست پرماہرین اور شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر جہاں ہیڈکوچ مصباح الحق پر لعن طعن ہورہی ہے ، وہیں اب مسلسل نظر انداز کئے جانے والے شعیب ملک بھی بول اُٹھے ہیں جنہوں نے ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے بعد پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

کچھ یوٹیوبرز اگرچہ محمد عامر کی واپسی اور اُن کے سخت بیان کابھی پرچار کررہے ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ کیونکہ محمد عامر نے زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد نہ ہی کسی ٹی وی چینل یا کسی اور میڈیا پلیٹ فارم پر اورنہ ہی اپنے کسی سوشل میڈیا اکائونٹس سے کوئی ایسا تبصرہ جاری نہیں کیاجس کا پرچار کچھ یوٹیوبرز کررہے ہیں۔محمد عامر کے یوٹیوب چینل پر گزشتہ تین ماہ سے کوئی ویڈیو اپ لوڈنہیں ہوئی اوراُن کے ٹوئٹر پر آخری ٹوئٹ 21اپریل کوکی گئی تھی جوکہ درحقیقت اُن کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے متعلق ری ٹوئٹ تھی۔

یوں پاکستان ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر محمد عامر کے حوالے سے کی جانے والی باتیں تو جھوٹ کا پلندہ ہیں البتہ سابق پاکستانی کپتان اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سلیکشن کیلئے اب تک دستیاب آل رائونڈر شعیب ملک نے اب کھل کر ردعمل دیاہے۔

شعیب ملک کا سخت ردعمل

زمبابوے کے خلاف 119رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے 99رنزپر ڈھیرہوجانے کے بعد شعیب ملک نے اپنا ردعمل ایک ٹوئٹ کے ذریعے دیاہے جس میں انہو ں نے واضح کیاہے کہ ٹیم اس وقت میرٹ کے بجائے ذاتی پسندوناپسند پر سلیکٹ کی جارہی ہے۔اور جب ٹیمیں ذاتی پسندوناپسند پر کھلائی جائیں اور ہماری کرکٹ سروائول موڈمیں آجائے تو قوم اور کیا توقع کرسکتی ہے۔

شعیب ملک نے لکھاکہ اب ناواقف اورناسمجھ رکھنے والے فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگاجبکہ کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اپنے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

شعیب ملک نے لگے ہاتھوں مصباح الحق کی جگہ نیا وائٹ بال کوچ مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔اُن کا کہناتھا کہ میرے خیال سے ہمیں وائٹ بال یعنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے ایک ایسا انٹرنیشنل کوچ چاہیے جو کرکٹ کو پوری طرح سمجھتا ہو۔جو کپتان کو گروم کرسکے اورکھلاڑیوں کو واضح ٹاسک دے سکے۔

Check Also

دوسرا پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ، پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آخری ٹیسٹ 30 اگست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔