پاکستان ٹیم کو ایک اوردھچکا، حارث رئوف کروناکاشکار ہوگئے

پاکستان کو آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ایک اور دھچکا لگاہے جس کے تین کھلاڑی پہلے ہی انجریز کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہرہوچکے ہیں اور اب حارث رئوف بھی کروناکا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے پر کھلاڑیوں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنے والے حارث رئوف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیاہے جس کے سبب انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں اور حسن علی کی غیرموجودگی میں اُن کے ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان ظاہرکیاجارہاہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز 4 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا ون ڈے 31 مارچ اور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

پاکستان اور آسٹریلیامیں ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کی جنگ شروع

پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان چارمارچ سے راولپنڈی میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز ہورہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔