Breaking News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کیلئے بڑی پریشانی لاحق

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیاء کپ سمیت کئی اہم سیریز کھیلنی ہے اور پاکستان کیلئے سب سے اہم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اور گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندارکارکردگی کی وجہ سے اس بار بھی شائقین کرکٹ کو پاکستان ٹیم سے کافی اُمیدیں وابستہ ہے لیکن آسٹریلوی کنڈیشنز میں پاکستانی بلے بازوں اور ٹیم کے سابقہ خراب ریکارڈنے پاکستانی شائقین اور ماہرین کو کسی حد تک پریشانی میں مبتلا کردیاہے۔

پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر اور وکٹ کیپر وسیم باری کو بھی اب اس حوالے سے پریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022کیلئے پاکستان ٹیم شاید اچھی طرح تیارنہیں ہے خاص طورپر وہ ٹیم میں پنچ ہٹر بیٹرکی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔جن کاکہناہے کہ آسٹریلیا کی سرزمین پرپاکستان کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ مشکلات درپیش رہی ہیں، اعلی درجے کے مقابلوں میں اہلیت ثابت کرنے کے لیے موثر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگی، کھلاڑیوں میں بہترین جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ذہنی طور پرمضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،ٹاپ ٹیموں کے خلاف پلیئرز کا دباؤ میں آنا ان کی اہلیت پر سوال کھڑے کرتا ہے،معمولی سا پریشر بھی کارکردگی پرمنفی اثرڈال سکتا اور دراصل یہ ناکامی کی دلیل ہے۔

سابق چیف سلیکٹرنے اپنے تازہ انٹرویومیں کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کامیابی کے لیے درکار پاور ہٹرز کی شدت کے ساتھ کمی نظر آنے لگی ہے، آل راؤنڈرز اور اسپنرز کا بھی فقدان ہے،بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ایسا معیاری لیگ یا آف اسپنر موجود نہیں جو حریف ٹیم کی مضبوط شراکت کوتوڑتے ہوئے متواتر وکٹیں حاصل کرے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔