پاک-سری لنکا سیریزپر بورڈ نے اہم اعلان کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مینز سیریز تو جولائی یا اگست میں ہوگی جو کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی کیونکہ دورے میں شیڈول تین ون ڈے میچز اب حذف کرلئے گئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیاجاچکاہے۔

دوسری جانب، پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز شروع ہونے کو ہے جس کیلئے آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کردیاہے جوکہ سیریز کے لئے میچ آفیشلز سے متعلق ہے۔دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے۔ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

امپائرز اور میچ آفیشلز:

24 مئی : پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)

26 مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)

28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)
یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ
آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
3 جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ
فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
5 جون :تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ
آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔