Breaking News

حارث رؤف اور نسیم شاہ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان سیریزکے آغازسے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ لاہورمیں قومی ٹیم کا ایک بڑا تربیتی کیمپ لگانے کا پلان بنارہی ہے جس میں پچاس کھلاڑی شریک ہوں گے جن میں نہ صرف انٹرنیشنل لیول پر بلکہ پی ایس ایل 2022اور حالیہ ڈومیسٹک میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کو بھی شامل کیاجائے گا۔

اس موقع پر جب پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزکی تیاریاں کررہی ہے،پاکستان کے کئی کھلاڑی انگلینڈمیں کائونٹی چیمپئن شپ کھیلنے میں مصروف ہیں اور اُن میں سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رئوف ان فٹ ہوکر میچز سے آئوٹ ہوچکے تھے لیکن اب اُن کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہونے والے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے انجریز سے چھٹکارا حاصل کر لیاہے او ر اب دونوں پیسرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اگلے میچز کیلیے اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب گلوسٹر شائر کے اسکواڈ میں شامل پیسر کندھے کی انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں تھے۔

محمد عامر بھی ان فٹ

ہیمسٹرنگ کی وجہ سے گلوسٹر شائر کو محمد عامر چھٹے راؤنڈ میں دستیاب نہیں ہوں گے، مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان فیملی وجوہات کی بنا پر اس راؤنڈ میں سسکیس کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

Check Also

کیا آج بھی محمد عامرشاہین آفریدی اور نسیم شاہ سے بہتر بولر ہیں؟

2024 میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی نے ایکبارپھر سلیکٹرز کو کچھ اور سوچنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔