Breaking News

کرکٹ میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے فاسٹ بولر جاں بحق

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر عمرخان آخری اوورکی آخری گیند کراتے ہی وکٹ پرگرگئے، انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
یہ افسوسناک واقعہ ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کھیل کے میدان میں دو روز کے دوران عمر خان دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں ںے جان کی بازی ہاری ہے۔ دو دن قبل لیاری میں فٹ بال کے ایک کھلاڑی کا بھی مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال ہو گیا تھا

Check Also

پاک- زمبابوے سیریز:رنز،سنچریوں اور چھکوں میں کون آگے رہا؟

پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریزکا اختتام پاکستانی نقطہ نگاہ سے مایوس کن رہا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔