Breaking News

پاک- زمبابوے سیریز:رنز،سنچریوں اور چھکوں میں کون آگے رہا؟

پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریزکا اختتام پاکستانی نقطہ نگاہ سے مایوس کن رہا جو سیریزکا آخری میچ ٹائی کرانے کے بعد کلین سوئپ کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب وہ پانچویں بار مسلسل9 ون ڈے جیتنے کاایشیائی ریکارڈقائم نہ کرسکی۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلی گئی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں پاکستان نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تاہم زمبابوے نے بھی بھرپورفائٹ کی جو سیریزکے تین میچز میں مجموعی طورپر صرف 31رنز پیچھے رہے جبکہ فی میچ لگ بھگ صرف 10رنز…

بیٹنگ اعدادوشمار

پاکستان نے سیریزمیں ایکسٹرا رنز کو ہٹاکر مجموعی طورپر733رنزبنائے جبکہ زمبابوین سائیڈ 702رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔سیریزمیں بننے والی تین میں سے دو سنچریاں زمبابوین بیٹسمینوں نے بنائیں جبکہ وہ نسبتاً آٹھ زائد چوکے لگانے میں بھی کامیاب رہے۔

دوسری جانب، پاکستانی بیٹسمین تین زائد چھکے لگانے سمیت اوسطاً فی اننگز لگ بھگ آٹھ زائد رنزکے علاوہ فی سوبالز 10زائد رنزبنانے میں بھی کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے سیریزمیں چار ففٹیاں بنیں جبکہ زمبابوین بیٹسمین تین ففٹیاں بناسکے۔

سیریزکے ٹاپ بیٹسمینوں اور بولرز سمیت دونوں ٹیموںکی بولنگ میں مجموعی کارکردگی کی تفصیل ہمارے یوٹیوب چینل ’ ورلڈاسپورٹس‘ پر ملاحظہ کریں

Check Also

بابراعظم اور رضوان نے پارٹنرشپ کے3 عالمی ریکارڈزبناڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے آئرلینڈکے خلاف سیریزکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔